مدرز ڈے منانے والی خواتین میں زبردست لڑائی، لوگ ویڈیو بناتے رہے
برطانوی شہر لیورپول میں ایک ریسٹورنٹ میں خواتین کا ایک گروپ اس وقت آپس میں لڑ پڑا جب وہ مدرز ڈے منانے اکھٹی ہوئی تھیں۔ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ریسٹورنٹ میں خواتین کو وحشیانہ طور پر لڑتے دیکھا جا سکتا ہے، بے تحاشا مکے برسانے والی ایک خاتون کو دوسری نے […]
برطانوی شہر لیورپول میں ایک ریسٹورنٹ میں خواتین کا ایک گروپ اس وقت آپس میں لڑ پڑا جب وہ مدرز ڈے منانے اکھٹی ہوئی تھیں۔
ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ریسٹورنٹ میں خواتین کو وحشیانہ طور پر لڑتے دیکھا جا سکتا ہے، بے تحاشا مکے برسانے والی ایک خاتون کو دوسری نے پکڑ کر اس کا سر پیچھے آئینے پر دے مارا۔
یہ واقعہ اتوار کو لیورپول کے اسٹیک ہاؤس میں مدرز ڈے پر پیش آیا، ’’دی ریسٹورنٹ بار اور گِرل‘‘ میں لوگ کھانا کھا رہے تھے جب اچانک وہاں موجود ایک گروپ کی خواتین آپس میں لڑ پڑیں اور گالم گلوچ کرنے لگیں۔
ریسٹورنٹ میں بیٹھے دیگر افراد اس منظر کو موبائل کیمروں میں فلمانے لگے، اور تبصرے کرنے لگے، ویڈیو میں لوگوں کے ہنسنے کی آوازیں بھی آتی ہیں، جب کہ ایک خاتون کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’’یہ ہے ہمارا مدرز ڈے۔‘‘
لڑنے والی خواتین وحشیانہ طور پر ایک دوسرے پر مکے برسا رہی تھیں، کہ ایک خاتون کا سر دیوار گیر آئینے پر مارا گیا۔ قریب کی میز پر بیٹھے ایک شخص کو لڑائی سے اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ایک اور شخص نے میز پر پڑی بوتل کو گرنے سے بچانے کے لیے پکڑ لیا تھا۔
واضح رہے کہ ریسٹورنٹ نے اتوار کے دن ماؤں کو کھانے کے ساتھ 20 پاؤنڈ کا گفٹ واؤچر پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟