امریکی صدر کے طیارے سے صحافی کیا کیا چُرا چکے ہیں؟ دلچسپ رپورٹ

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی طیارے سے سامان چرانا بند کریں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاص دوروں پر امریکی صدر کے ساتھ صحافی بھی سفر کرتے کرتے  ہیں اور اس سفر میں طیارے کا عملہ بالعموم انہیں صدارتی مہر والے ایم […]

 0  3
امریکی صدر کے طیارے سے صحافی کیا کیا چُرا چکے ہیں؟ دلچسپ رپورٹ

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی طیارے سے سامان چرانا بند کریں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاص دوروں پر امریکی صدر کے ساتھ صحافی بھی سفر کرتے کرتے  ہیں اور اس سفر میں طیارے کا عملہ بالعموم انہیں صدارتی مہر والے ایم این ایم چاکلیٹ کے چھوٹے پیکٹ تحفے کے طور پر تقسیم کرتا ہے لیکن اب وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو تنبیہہ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی طیارے سے سامان چرانا بند کریں۔

وائٹ ہاوس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن نے اپنے اراکین کو ایک ای میل کے ذریعہ تنبیہ کی ہے کہ ہوائی جہاز سے اشیا لے جانا منع ہے۔ ایسوسی ایشن نے اراکین کو سخت تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صحافیوں نے امریکی صدر کے خصوصی طیارے ایئر فورس ون کے پریس کیبن سے جو اشیا  سووینیئر کے طور پر چرائی ہیں، اس کا کسی کو نہیں پتہ، سب معلوم ہے اور اب تنبیہہ کی جاتی ہے کہ وہ ایئر فورس ون سے چوری کرنا بند کریں۔

یہ معاملہ اس وقت نمایاں طورپر سامنے آیا جب فروری میں امریکی صدر جو بائیڈن کے امریکی ویسٹ کوسٹ کے دورے کے بعد ایئر فورس فون کے اشیا کی جانچ پڑتال کی گئی تو پتہ چلا کہ اس کے پریس سیکشن سے کئی چیزیں غائب ہیں۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سے قبل ایئرفورس ون سے صدر کے ذاتی استعمال کی کیا کیا چیزیں غائب ہوچکی ہیں۔ اب تک ایئرفورس ون سے صدارتی مہر والے تکیے سے لے کر گلاس اور خوبصورت پلیٹیں تک کئی بار چوری ہوچکی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow