مداحوں کیلیے خوشخبری، شاہ رخ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے سال 2023 میں تین بلاک بسٹر فلمیں ریلیز کرنے کے بعد نئے سال کا پہلا بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے سال 2024 کیلیے سب سے بااثر شخصیات کی فہرست سامنے آئی ہے جس میں 100 افراد کے نام شامل […]

 0  10
مداحوں کیلیے خوشخبری، شاہ رخ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے سال 2023 میں تین بلاک بسٹر فلمیں ریلیز کرنے کے بعد نئے سال کا پہلا بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے سال 2024 کیلیے سب سے بااثر شخصیات کی فہرست سامنے آئی ہے جس میں 100 افراد کے نام شامل ہیں۔

اس فہرست میں شاہ رخ خان نے 30 سرفہرست شخصات میں اپنی جگہ بنا لی۔ جی ہاں، وہ باثر شخصیات میں 27ویں نمبر پر موجود ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ فنکاروں میں انہیں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

متعلقہ: شاہ رخ کو پنکج ادھاس کے کنسرٹ میں کام کا کتنا معاوضہ ملا تھا؟

شاہ رخ خان کا بالی وڈ اسٹار سے عالمی شہرت یافتہ شخصیت بننے کا سفر دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے لاجواب اداکاری سے دنیا بھر میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔

بالی وڈ ’کنگ‘ نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلموں (پٹھان، جوان اور ڈنکی) سے نہ صرف اپنی اسٹار پاور کا مظاہرہ کیا بلکہ فلم انڈسٹری میں نئی جان ڈال دی۔

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مذکورہ فہرست میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے درمیان اپنی جگہ بنائی۔ شاہ رخ خان کے مداح اس اعزاز پر انتہائی خوش ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow