’محمد حارث کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی‘

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اسکواڈ کا اعلان کرتے وقت کہا تھا کہ […]

 0  5
’محمد حارث کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی‘

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اسکواڈ کا اعلان کرتے وقت کہا تھا کہ محمد حارث کو ڈراپ نہیں کیا گیا انہیں آرام دیا گیا ہے۔

تاہم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی محمد حارث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ محمد حارث کو اچانک ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے متعلق پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں باسط علی نے کہا کہ محمد حارث کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

باسط علی نے کہا بابر اعظم نے صحیح کہا کہ محمد حارث کو مواقع ملے لیکن وہ اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، پی ایس ایل میں ان کی کوئی اچھی کارکردگی نہیں تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow