مجھے شادی کے بعد محبت ہوگی، نازش جہانگیر

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کے بعد حقیقی معنوں میں محبت ہوگی۔ نازش جہانگیر متعدد پاکستانی ڈراموں میں مثبت اور منفی کردار ادا کرنے کیلیے مشہور ہیں جبکہ انہیں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ پچھلے دنوں نازش […]

 0  2

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کے بعد حقیقی معنوں میں محبت ہوگی۔

نازش جہانگیر متعدد پاکستانی ڈراموں میں مثبت اور منفی کردار ادا کرنے کیلیے مشہور ہیں جبکہ انہیں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

پچھلے دنوں نازش جہانگیر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے معروف اداکارہ درفشاں سلیم سے متعلق بیان دیا کہ ان کی کامیابی کا قسمت سے گہرا تعلق ہے کیونکہ وہ جس میں ڈرامے میں آتی ہیں وہ ہٹ ہو جاتا ہے۔

تاہم اب نازش جہانگیر نے اپنے بیان پر وضاحت جاری کی ہے۔

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اچھا کام کرنے پر درفشاں سلیم پر فخر ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا مطلب یہ تھا کہ ہم سب کو اچھے پروجیکٹ ملتے ہیں جب ہماری قسمت اچھی ہو، میں ہمیشہ اپنی ساتھی اداکاراؤں کی تعریف کرتی ہوں۔

انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ محبت پر کتنا یقین ہے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ محبت بہت پیاری چیز ہے، مجھے لگتا ہے جب میری شادی ہوگی تب ہی مجھے محبت ہوگی۔

اپریل میں نازش جہانگیر نے اے آر وائی زندگی کے ٹاک شو ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ جو لڑکے پیچھے پڑ جاتے ہیں وہ میرے لیے عذاب بن جاتے ہیں ایسا نہیں کیا کریں۔ شادی سے متعلق نازش جہانگیر نے کہا تھا کہ ابھی تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس سے میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow