ماں کی موت کے بعد ان کی خراج تحسین والی ویڈیو دیکھ کر کیا ہوا؟ جھانوی نے کیفیت بتا دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ ماں کی موت کے بعد ان کی خراج تحسین پیش کرنے والی ویڈیو دیکھ کر پینک اٹیک آیا تھا۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے ایک انٹرویو میں زندگی میں آنے والی ایک چیلنجنگ لمحے کے بارے میں بات، جب انہیں ایک […]

 0  8
ماں کی موت کے بعد ان کی خراج تحسین والی ویڈیو دیکھ کر کیا ہوا؟ جھانوی نے کیفیت بتا دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ ماں کی موت کے بعد ان کی خراج تحسین پیش کرنے والی ویڈیو دیکھ کر پینک اٹیک آیا تھا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے ایک انٹرویو میں زندگی میں آنے والی ایک چیلنجنگ لمحے کے بارے میں بات، جب انہیں ایک شو کے دوران پینک اٹیک آیا تھا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کے فوراً بعد ایک ڈانس شو میں شرکت کی، اس وقت ماں کے جانے کا غم تازہ تھا اور میں خود کو شدید کمزور محسوس کرتی تھیں۔

جھانوی نے بتایا کہ  اس شو میں میری ماں کے تمام گانوں کا آڈیو ویژول چلایا گیا، اور کچھ ڈانسر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رقص کرنے لگے، خراج تحسین خوبصورت تھا، لیکن میں اس کے لیے جذباتی طور پر تیار نہیں تھیں۔

جانوی نے انکشاف کیا میں وہاں بیٹھ کر مزید سانس نہیں لے پا رہی تھی، میں چیخ کر رونے لگی اور اسٹیج سے بھاگ کر اپنی وین کی طرف چلی گئی، مجھے اس وقت پینک اٹیک ہوا تھا۔

جھانوی کپور نے مزید بتایا کہ ’’لیکن شو کئ ڈائیریکٹر نے اس کی ریکارڈنگ سے سب کچھ کاٹ دیا اور صرف میری تالیاں بجانے اور مسکراتے ہوئے ایک دوسری کلپ لگا دی، مجھے یہ دیکھ کر بہت بُرا لگا، لیکن جو ہوا وہ بہت مختلف تھا‘‘۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف آںجہانی اداکارہ سری دیوی 24 فروری 2018 کو ڈوب کر حادثاتی موت ہوئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow