ماں نے بیٹی کے قتل کی سپاری دی، ملزم لڑکی کا عاشق نکلا، خاتون کو ہی مار ڈالا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بیٹی کو مارنے کیلیے اجرتی قاتل کی خدمات لینے والی خاتون خود ملزم کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلی گئیں۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 42 سالہ خاتون نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کیلیے ایک کنٹریکٹ کلر کی خدمات حاصل کی […]

 0  1
ماں نے بیٹی کے قتل کی سپاری دی، ملزم لڑکی کا عاشق نکلا، خاتون کو ہی مار ڈالا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بیٹی کو مارنے کیلیے اجرتی قاتل کی خدمات لینے والی خاتون خود ملزم کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلی گئیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 42 سالہ خاتون نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کیلیے ایک کنٹریکٹ کلر کی خدمات حاصل کی لیکن ملزم نے انہیں مار ڈالا۔

تحقیقات میں پتا چلا کہ خاتون نے جس ملزم کو قتل کی سپاری دی تھی وہ دراصل ان کی بیٹی کا عاشق تھا۔

خاتون کی شناخت الکا کے نامی سے ہوئی جن کی لاش 6 اکتوبر کو کھیت سے ملی تھی۔ مقتول کے شوہر رماکانت نے بیوی کے لاپتا ہونے پر پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔

پولیس کے مطابق الکا اپنی بیٹی کے ایک لڑکے کے ساتھ تعلقات سے بہت پریشان تھیں لہٰذا انہوں نے بیٹی سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا تھا۔

خاتون نے سبھاش نامی اجرتی قاتل سے رابطہ کیا جو حال ہی میں عصمت دری کے جرم میں جیل سے رہا ہوا تھا۔ الکا نے سبھاش کو بیٹی کو مارنے کیلیے 50,000 روپے کی پیشکش کی تھی۔

الکا کو علم ہی نہیں تھا کہ سبھاش اور اس کی بیٹی کے درمیان تعلقات ہیں۔ جب سبھاش کو الکا کے منصوبے کا علم ہوا تو اس نے لڑکی کو اطلاع دی۔

لڑکی نے اعتراض کرنے کے بجائے سبھاش کو شادی کی پیشکش کی اور اپنی والدہ کے قتل پر راضی کیا۔ سبھاش نے الکا کو بیٹی کے قتل کی تصویریں بھیجیں اور معاہدہ کی رقم کا مطالبہ کیا۔

دونوں آگرہ میں ملے جہاں سبھاش نے الکا کو بتایا کہ اس نے بیٹی کو قتل نہیں کیا۔ بعدازاں، لڑکی اور سبھاش خاتون کو ویران مقام پر لے گئے اور گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے اجرتی قاتل اور لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow