ویڈیو: ہاسٹل کا دروازہ کھولتے ہی نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا
بھارت میں نوجوان ہاسٹل کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے انجیانگر میں 25 سالہ سافٹ ویئر پروفیشنل ہاسٹل کے زیر زمین ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان کی شناخت شیخ اکمل سفیان کے نام سے ہوئی جس کے […]
بھارت میں نوجوان ہاسٹل کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے انجیانگر میں 25 سالہ سافٹ ویئر پروفیشنل ہاسٹل کے زیر زمین ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
نوجوان کی شناخت شیخ اکمل سفیان کے نام سے ہوئی جس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔
پانی کے ٹینک کا ڈھکن کھلا ہوا تھا سفیان اسے دیکھ نہ سکا اور اس میں جاگرا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے ہاسٹل کا دروازہ کھولا اور بے دھیانی میں پانی کے ٹینک کے اندر جاگرا، بعدازاں ایک شخص کو اسے ٹینک سے نکالنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے ہاسٹل کے مالک کے خلاف حفاظتی اقدامات برقرار نہ رکھنے اور لاپرواہی برتنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟