ماورا حسین نے امیر گیلانی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دلچسپ تصاویر شیئر کردیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تصاویر شیئر […]

 0  8
ماورا حسین نے امیر گیلانی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دلچسپ تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سورج کی شعاؤں جیسے اس لڑکے کو سالگرہ مبارک۔‘

ماورا حسین نے امیر گیلانی کے لطیفوں کی بھی تعریف کی۔‘

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار امیر گیلانی کہیں جمائی لے رہے ہیں تو کسی تصویر میں ڈانس کر رہے ہیں۔

امیر گیلانی نے بھی نیک خواہشات کے لیے ماورا حسین کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ماورا حسین کی ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں تاہم دونوں نے اس سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اس سے قبل  ماورا حسین کا کہنا تھا کہ امیر گیلانی اچھے انسان ہیں اور ہم دونوں بہت گہرے دوست ہیں اور اگر دو دوست آپس میں شادی کرنا چاہیں تو شادی بھی کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امیر گیلانی نے بھی ماورا حسین کو وکالت کی ڈگری ملنے پر مبارک باد دی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow