لڑکے اور لڑکی کو ’اسپائیڈر مین‘ بن کر کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے نوجوانوں کی جانب سے ویڈیوز بنائی جاتی ہیں جو بعض اوقات ان کے لیے مشکل کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔ ایسی ہی ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی موٹر سائیکل پر اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر کرتب […]
سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے نوجوانوں کی جانب سے ویڈیوز بنائی جاتی ہیں جو بعض اوقات ان کے لیے مشکل کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
ایسی ہی ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی موٹر سائیکل پر اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر کرتب دکھانے میں مصروف ہیں۔
دراصل یہ دونوں نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر آدتیہ اور ان کی دوست انجلی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز یہ جوڑا اپنی ویڈیو بنانے کے لیے اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر سڑکوں پر کرتب دکھانے لگا تو پولیس نے انہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑ لیا۔
پولیس نے موٹرسائیکل پر شیشے، نمبر پلیٹ نہ ہونے اور ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ان کا چالان کیا اور حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر آدتیہ اس سے قبل بھی سپر ہیرو سے متاثر ہوکر اس طرح کی ویڈیو بنا چکے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟