لوگ مجھے ’انوشکا شرما‘ کی ہم شکل کہتے ہیں، اداکارہ کرن ملک

پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ماڈل کرن ملک کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ مجھے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے تشبیہہ دیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کرن ملک نے اپنے کیریئر سمیت ماضی کی بہت سی باتوں کا بھی تذکرہ کیا۔ […]

 0  3
لوگ مجھے ’انوشکا شرما‘ کی ہم شکل کہتے ہیں، اداکارہ کرن ملک

پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ماڈل کرن ملک کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ مجھے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے تشبیہہ دیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کرن ملک نے اپنے کیریئر سمیت ماضی کی بہت سی باتوں کا بھی تذکرہ کیا۔

اداکارہ کرن ملک نے شان شاہد کی ایک فلم میں بطور صحافی کردار ادا کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں شان شاہد نے اپنی فلم میں مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا تو اس پر بھی شدید تنقید کی گئی کہ مجھے یکدم مرکزی کردار میں کیوں کاسٹ کرلیا گیا؟

انہوں نے بتایا کہ جب فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو پہلے یقین نہیں ہوا پہلے کبھی اداکاری کی نہیں تھی مگر سینیئر فنکاروں نے بہت مدد کی۔

ایک سوال کے جواب میں کرن ملک نے بتایا کہ دبئی میں بھارت کی معروف اداکاراؤں کرینہ کپور اور دپیکا پڈوکون سے ملاقات ہوئی وہ دونوں بہت ملنسار اور بااخلاق ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد مجھے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل کہتی ہے، جس پر میزبان نے بھی ان کی اس بات کی تائید اور کہا کہ لوگ سچ بولتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow