لاہور قلندرز کے وین ڈرڈوسن نے پی ایس ایل 9 کی پہلی سنچری بنادی
پاکستان سپر لیگ 9 میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے بیٹر وین ڈرڈوسن نے اس ایڈیشن کی پہلی سنچری بنادی۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچ تو نہ جیت سکی تاہم اس کے جارح مزاج بلے باز وین ڈر ڈوسن نے شاندرا بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس […]
پاکستان سپر لیگ 9 میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے بیٹر وین ڈرڈوسن نے اس ایڈیشن کی پہلی سنچری بنادی۔
تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچ تو نہ جیت سکی تاہم اس کے جارح مزاج بلے باز وین ڈر ڈوسن نے شاندرا بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی پہلی سنچری بنادی۔
ڈوسن نے پشاور زلمی کیخلاف طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 50 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ وہ سرتوڑ کوشش کے باوجود اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔
وہ 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 6 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے جبکہ ڈسن نے اپنی بیٹنگ کے دوران 7 چوکے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو اس ایڈیشن میں مسلسل 5 ویں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
پشاورزلمی نے لاہور قلندرز کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرا دیا۔ لاہور قلندرز 212 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا سکی۔
اس سے قبل پشاورزلمی نے سیزن 9 کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔ پشاور نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔
صائم ایوب نے 55 گیندوں پر 88 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان بابراعظم نے 48 اور پاویل نے 46 رنز بنائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟