لاٹری کے چھ ٹکٹ خریدنے والی خاتون قسمت کی مہربانی پر حیران گئی

ورجینیا : امریکا میں خاتون نے آدھا درجن لاٹری کے ٹکٹ جیت کر سب کو حیران کردیا، خوش قسمتی کی انتہا یہ ہے کہ چھ ٹکٹ خریدنے والی سارے ٹکٹ جیت گئی۔ ایک محاورہ ہے کہ ’دینے والا دیتا ہے تو دیتا چھپر پھاڑ کے‘کچھ ایسا ہی جنوب مشرقی امریکی ریاست ورجینیا کی رہائشی ایک […]

 0  2
لاٹری کے چھ ٹکٹ خریدنے والی خاتون قسمت کی مہربانی پر حیران گئی

ورجینیا : امریکا میں خاتون نے آدھا درجن لاٹری کے ٹکٹ جیت کر سب کو حیران کردیا، خوش قسمتی کی انتہا یہ ہے کہ چھ ٹکٹ خریدنے والی سارے ٹکٹ جیت گئی۔

ایک محاورہ ہے کہ ’دینے والا دیتا ہے تو دیتا چھپر پھاڑ کے‘کچھ ایسا ہی جنوب مشرقی امریکی ریاست ورجینیا کی رہائشی ایک خاتون کے ساتھ بھی ہوا، ایک ساتھ لاٹری کے چھ ٹکٹ خریدنے والی خاتون تمام ٹکٹوں کی رقم جیت گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیٹویا برک نامی خوش قسمت خاتون چھ ٹکٹوں کی جیت کے بعد مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ڈالر کی رقم کی حقدار قرار پائیں۔


Lottery

انعام جیتنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے لیٹویا برک کا کہنا تھا کہ وہ ٹائنی جائنٹ گئیں اور وہاں چھ ایک جیسے ٹکٹوں سے اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔

خاتون نے بتایا کہ ان کے ٹکٹوں کے پانچوں ہندسے قرعہ اندازی کے ہندسوں (0-5-5-5-5) سے مل گئے اور ہر ٹکٹ کے عوض انہوں نے 30 ہزار ڈالر کا انعام جیتا جو مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار کی رقم بنتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow