لانڈھی میں دنیا کا سب سے بڑا امراض قلب کا اسپتال قائم ہوگا
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے لانڈھی میں دنیا کا سب سے بڑا امراض قلب کا اسپتال قائم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب میں تزئین و آرائش کے بعد مختلف شعبوں کا افتتاح کیا گیا، این آئی سی وی ڈی میں پرائیوٹ وارڈ، انتہائی نگہداشت یونٹ […]
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے لانڈھی میں دنیا کا سب سے بڑا امراض قلب کا اسپتال قائم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب میں تزئین و آرائش کے بعد مختلف شعبوں کا افتتاح کیا گیا، این آئی سی وی ڈی میں پرائیوٹ وارڈ، انتہائی نگہداشت یونٹ اور تیمار داروں کے سیٹنگ ایریا کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی پروفیسر طاہر صغیر نے کہا کہ لانڈھی میں دنیا کا سب سے بڑا امراض قلب کا اسپتال قائم کریں گے، 1200 بستروں پر مشتمل اس اسپتال میں نرسنگ کالج بھی ہوگا۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ لانڈھی میں امراض قلب کے اسپتال کے لیے ڈیزائننگ کر لی گئی ہے، اس کے لیے کنسلٹنٹ بھی بھرتی کیے جا رہے ہیں۔
دریں اثنا، این آئی سی وی ڈی میں تزئین و آرائش کے بعد تیمارداروں کے ویٹنگ ایریا کا نام ٹک ٹاک ایریا رکھا گیا ہے، ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ یہ نام کافی دل چسپ ہے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جب نئی او پی ڈی نئی عمارت میں شفٹ ہو جائے گی تو ہم شعبہ حادثات کو وسعت دیں گے، تاکہ زیادہ عوام مستفید ہوس کیں، اس طرح سرکاری اسپتال و اداروں میں استحکام رہتا ہے، جناح اسپتال کو بھی پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے بہتر کیا گیا۔ انھوں نے اطلاع دی کہ بلدیہ کارڈیک اسپتال بھی بنایا جا رہا ہے جو کے ایم سی کے تحت ہوگا، جس کا جلد افتتاح کریں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟