قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اذلان شاہ ہاکی کپ میں عمدہ کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے۔ کھلاڑیوں نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا […]

 0  3
قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اذلان شاہ ہاکی کپ میں عمدہ کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے۔ کھلاڑیوں نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی ٹیم نے اذلان شاہ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی، فائنل میں جاپان کے خلاف بھی پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے۔ عرصہ دراز کے بعد پاکستان نے اہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں بالخصوص ہاکی کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow