فیروز خان شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑنا چاہتے تھے؟

معروف اداکار فیروز خان نے بتایا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑنا چاہتے تھے۔ اداکار فیروز خان نے بہن حمائمہ ملک کے ساتھ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ فیروز خان نے کہا کہ میرا پختہ یقین ہے ہم کچھ چاہ نہیں […]

 0  7
فیروز خان شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑنا چاہتے تھے؟

معروف اداکار فیروز خان نے بتایا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑنا چاہتے تھے۔

اداکار فیروز خان نے بہن حمائمہ ملک کے ساتھ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

فیروز خان نے کہا کہ میرا پختہ یقین ہے ہم کچھ چاہ نہیں سکتے جب تک اللہ نہ چاہے۔ زندگی میں ایسا دن بھی آتا ہے آپ گرتے ہیں اور پھر اٹھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

میزبان نے کہا کہ ہم نے ایک دو جگہ پر پڑھا بھی تھا کہ فیروز شوبز انڈسٹری چھوڑ رہے ہیں، اس کی کیا وجہ تھی؟

فیروز خان نے کہا کہ ایک ایسا وقت آیا ہے کہ مجھے فیصلہ کرنا چاہیے کہ میں اپنے جذبے کو یا پھر روٹ کو فالو کروں گا، جس پر میں یقین رکھتا ہوں کہ مجھے جانا ہے، جب زندگی میں سارا گلیمر ختم ہوجائے گا تو مجھے لگا کہ وہ لمحہ چننا چاہیے۔

اداکار نے کہا کہ آپ نے سنا ہوگا کہ ’ایک تیری چاہت ہے ایک میری چاہت ہے، اگر کردے حوالے اس کے تو جو میری چاہت ہے، میں تجھے بخش دوں گا جو تیری چاہت ہے اور اگر نہ کرے تو جو میری چاہت ہے تو تھکا دوں گا اس میں جو تیری چاہت ہے اور ہوگا پھر وہی جو میری چاہت ہے۔‘

فیروز خان نے کہا کہ پھر میں نے سوچا کہ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو پیغام پہنچاؤں، مثال کے طور پر اسرائیل لوگوں کو کھل کر مارتے ہیں اور چند لوگ ہی اس پر بات کرتے ہیں لوگوں کے منہ سے زبانیں نکال لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی جنریشن کے دماغ کو مضبوط بنانا چاہیے اور انہیں مثبت پیغام پہنچانا چاہیے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow