فیروز خان اور گیتھیکا تیواری سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان اور اداکارہ گیتھیکا تیواری ڈیٹنگ کررہے ہیں۔ بالی ووڈ فلموں کے نقاد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے اپنی ولاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ گیتھیکا تیواری اور فیروز خان سے شادی کرنے کے لیے مسلمان ہوسکتی ہے۔ کمال آر خان نے یہ […]

 0  3
فیروز خان اور گیتھیکا تیواری سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان اور اداکارہ گیتھیکا تیواری ڈیٹنگ کررہے ہیں۔

بالی ووڈ فلموں کے نقاد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے اپنی ولاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ گیتھیکا تیواری اور فیروز خان سے شادی کرنے کے لیے مسلمان ہوسکتی ہے۔

کمال آر خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی اداکارہ شاید مسلمان ہوچکی ہے کیونکہ انہیں برقع پہنے اور نماز پڑھتے بھی دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیروز اور گیتھیکا کے درمیان رومانس اس وقت پروان چڑھا جب ان کی ملاقات فلم کے سیٹ پر لندن میں ہوئی تھی۔

بھارتی ناقد نے کہا کہ  بالی وڈ اداکارہ گیتھیکا فیروز کے پیار میں پاگل ہوگئی ہے، گیتھیکا فیروز کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، وہ ہندو مذہب ہی نہیں بھارت بھی چھوڑنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب گیتھیکا نے اپنے انسٹاگرام پر فیروز خان کے ساتھ اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور فیروز خان کو سپر کیوٹ قرار دیا۔

یاد رہے کہ فیروز خان اور گیتھیکا تیواری ایک فلم میں ساتھ کام کررہے ہیں جس کے ہدایت کار ذوالفقار علی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow