فواد خان کی بھارتی اداکارہ وانی کپور کیساتھ رومانٹک کامیڈی فلم کی تصویر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل فواد خان کی بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ رومانوی تصویر وائرل ہوگئی۔ پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل میں جگہ بنانے والے اداکار فواد خان کی انتہائی متوقع بالی ووڈ میں واپسی کے حوالے سے تصدیق ہوگئی، پاکستانی اداکار بھارتی […]
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل فواد خان کی بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ رومانوی تصویر وائرل ہوگئی۔
پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل میں جگہ بنانے والے اداکار فواد خان کی انتہائی متوقع بالی ووڈ میں واپسی کے حوالے سے تصدیق ہوگئی، پاکستانی اداکار بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
گزشتہ کئی ماہ سے فواد خان کی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم کے چرچے ہورہے ہیں تاہم اسی کے دوران فواد خان اور وانی کپور کی رومانوی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں فواد خان سفید شرٹ پہنے سبز گھاس پر لیٹے ہوئے ہیں جبکہ ان کے کندھے پر وانی کپور آنکھیں بند اور چہرے پر مسکراہٹ سجائے لیٹی ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان اور بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور نے لندن میں اپنے آنے والی رومانوی کامیڈی فلم ’عبیر گلال‘ کی شوٹنگ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، فلم میں دونوں بطور جوڑی نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم عبیر گلال کی ہدایتکاری کے فرائض آرتی بگدی نبھائیں گی جس کی کہانی کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم میں دو لوگ انجانے میں ایک دوسرے کے زخم پر مرہم رکھنے کا کام کریں گے اور یہی انکے درمیان محبت ہوجانے کی وجہ بنے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لندن میں فلم میں شوٹنگ کا آغاز 28 ستمبر کو ہوا، کاسٹ اور عملہ 10 نومبر تک لندن میں شوٹنگ کرے گا، اس دوران اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑہ اور ردھی ڈوگرا لندن میں ٹیم کو جوائن کریں گے، اس کے بعد فواد خان پاکستان واپس آجائیں گے جب کہ فلم کی ٹیم ممبئی میں ایک ہفتے تک شوٹنگ دوبارہ شروع کرے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟