فلک شبیر کی جانب سے خواب پورا کرنے پر سارہ خان آبدیدہ ہوگئیں
گلوکار فلک شبیر کی جانب سے خواب پورا کرنے پر اہلیہ و اداکارہ سارہ خان خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کو تحفے میں ان کے خوابوں کا گھر (فارم ہاؤس) پیش کیا جسے دیکھ کر اداکارہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں […]
گلوکار فلک شبیر کی جانب سے خواب پورا کرنے پر اہلیہ و اداکارہ سارہ خان خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔
پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کو تحفے میں ان کے خوابوں کا گھر (فارم ہاؤس) پیش کیا جسے دیکھ کر اداکارہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔
حال ہی میں فلک شبیر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا جس میں انہوں نے سارہ کو تحفے میں دیا گیا فارم ہاؤس دکھایا۔
فلک شبیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے اہلیہ کیلئے فارم ہاؤس بنوارہے تھے۔
فلک کے فارم ہاؤس کو باہر سے دیہاتی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے اور اندر اسے جدید چیزوں سے آراستہ رکھا گیا ہے جب کہ فارم ہاؤس میں انگور، انجیر ، کینو اور فالسے کے درخت بھی ہیں۔
فلک شبیر اکثر وبیشتر سارہ خان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے خوبصورت تحائف دیتے ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔
رواں برس ہی فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ فلک کو مرسڈیز بینز تحفے میں دی تھی۔
شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر فلک شبیر نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے آئی فون 16 پرو میکس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ کو ٹیگ کیا اور بتایا کہ شادی کی سالگرہ پر یہ آپکے لیے ایک تحفہ ہے۔
واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی، دونوں کی اب ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟