سلمان خان نے کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کے ڈانس پر کیا کہا؟
بالی ووڈ کے اسٹار اداکار سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل کی نئی ڈانس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے، وکی کوشل کی آنے والی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ کے ٹریلر کے بعد […]
بالی ووڈ کے اسٹار اداکار سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل کی نئی ڈانس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے، وکی کوشل کی آنے والی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ کے ٹریلر کے بعد نیا گانا ’توبہ توبہ‘ دو دن قبل ریلیز کیا گیا ہے۔
اس گانے میں وکی کوشل کی جانب سے کیا گیا پرجوش اور دھماکے دار ڈانس جہاں کروڑوں صارفین کو دنگ کر گیا وہیں بالی ووڈ کے سلمان خان بھی وکی کے ڈانس کے دیوانے ہوگئے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے اسٹوری میں اداکار وکی کوشل کے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی اور ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وکی آپ نے گانے میں کمال کا ڈانس کیا ہے جس کی وجہ سے گانا بہترین لگ رہا ہے فلم کی کامیابی کے لیے میری طرف سے آپ کو بہت ساری نیک دعائیں ‘۔
دوسری جانب سلمان خان کی اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے وکی کوشل نے لکھا کہ ’آپ بہت سوئیٹ ہیں سلمان سر، آپ کا بہت شکریہ، آپ کا تعریف کرنا میرے اور میری ٹیم کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔‘
واضح رہے ’توبہ توبہ‘ فلم بیڈ نیوز کا گانا ہے جس کی ہدایت کاری آنند تیواری نے کی ہے جبکہ فلم کو مشترکہ طور پر ہیرو یش جوہر، کرن جوہر، اپوروا مہتا، امرت پال سنگھ بندرا اور تیواری نے پروڈیوس کیا ہے، فلم 19 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟