فلم پشپا کے اداکار کا بڑا اعلان
اداکار اللو ارجن ’پشپا‘ نے بھگدڑ سے متاثرہ خاندان کے لیے 2 کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کر دیا۔ انڈین میڈیای کے مطابق اللو ارجن اور فلم پشپا کے پیچھے پروڈکشن ٹیم نے بدھ کو متاثرہ خاتون کے خاندان کے لیے 2 کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا جو 4 دسمبر […]
اداکار اللو ارجن ’پشپا‘ نے بھگدڑ سے متاثرہ خاندان کے لیے 2 کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کر دیا۔
انڈین میڈیای کے مطابق اللو ارجن اور فلم پشپا کے پیچھے پروڈکشن ٹیم نے بدھ کو متاثرہ خاتون کے خاندان کے لیے 2 کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا جو 4 دسمبر کو فلم کی نمائش کے دوران بھگدڑ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔
اللو ارجن کے والد، تجربہ کار پروڈیوسر اللو اروند، ممتاز پروڈیوسر دل راجو اور دیگر کے ساتھ پرائیویٹ اسپتال گئے جہاں اس واقعے کا ایک زخمی لڑکا اس وقت زیر علاج ہے۔
اداکار نے طبی عملے سے بات کرنے کے بعد بتایا کہ لڑکا صحت یاب ہو رہا ہے اور اب وہ کھل کر سانس لینے کے قابل ہے ڈاکٹر ان کی مکمل صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔
مالی تعاون میں اللو ارجن کی طرف سے 1 کروڑ روپے، پروڈکشن کمپنی Mytri Movie Makers کی طرف سے 50 لاکھ روپے، اور فلم کے ڈائریکٹر سوکمار کی جانب سے 50 لاکھ روپے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی تھی جس کے نتیجے میں 35 سالہ خاتون کی موت ہوگئی اور اس کا آٹھ سالہ بیٹا اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس کے بعد، متوفی خاتون کے اہل خانہ کی شکایت پر، اللو ارجن، اس کی سیکورٹی ٹیم، اور تھیٹر انتظامیہ کے خلاف چکڈ پلی پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
علاوہ ازیں تلنگانہ اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایف ڈی سی) کے چیئرمین دل راجو نے اعلان کیا کہ فلم انڈسٹری کے نمائندوں کا ایک گروپ جمعرات کو تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کرے گا تاکہ حکومت اور فلمی شعبے کے درمیان مثبت تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟