کوہلی کی میچ کے دوران غیر مناسب حرکت، تنقید کی زد میں آگئے
آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے اُلجھ پڑے، جس کے بعد اُن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کے خلاف […]
آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے اُلجھ پڑے، جس کے بعد اُن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کے خلاف غیر معمولی شاٹس کھیلے جو سابق بھارتی کپتان سے برداشت نہ ہوئے۔
ویرات کوہلی نے نوجوان سیم کونسٹاس کے اعتماد اور توجہ ہٹانے کے لیے جملے کسنا شروع کردیئے، انہوں نے نہ صرف تلخ جملے کسے بلکہ پچ پر سیم کونسٹاس سے جان بوجھ کر ٹکرا ئے۔
اوور کے وقفے کے دوران پچ کی سائیڈ پر کوہلی سیم کونسٹاس سے ٹکرائے اور مڑ کر واپس آکر نوجوان بلے باز کو چیلنج بھی کیا۔
عثمان خواجہ نے اپنی مسکراہٹ اور کوہلی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کی، میچ آفیشلز کی جانب سے بھی مداخلت کی گئی اور معاملے کو ٹھنڈا کرایا گیا۔
سیم کونسٹاس نے کوہلی کے الجھنے باوجود پر اعتماد بلے بازی کی اور 52 گیندوں پر نصف سنچری بنادی۔ سیم کونسٹاس 65 گیندوں پر 60 رنز بنا سکے اور جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
سابق بھارتی کپتان کوہلی کے اس غیر مناسب رویے کو ہر حلقے نے ناپسندیدگی سے دیکھا اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
سیم کونسٹاس نے پہلے ہی ٹیسٹ جارحانہ اپروچ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی۔
پہلا ٹیسٹ: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج مد مقابل ہوں گے
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انڈیا کے مابین ہونے والے بورڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا ایم سی جی میں آج پہلا دن ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟