فلم ’دل تو پاگل ہے‘ پہلے مجھے آفر کی گئی تھی! منیشا کوئرالہ

شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں پہلے منیشا کوئرالہ کو کردار ادار کرنے کی آفر ہوئی تھی، تاہم انھوں نے اسے مسترد کردیا۔ بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے انکشاف کیا کہ انھیں یش راج فلمز کی رومانوی فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کی پیشکش ہوئی تھی لیکن مادھوری ڈکشٹ […]

 0  4
فلم ’دل تو پاگل ہے‘ پہلے مجھے آفر کی گئی تھی! منیشا کوئرالہ

شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں پہلے منیشا کوئرالہ کو کردار ادار کرنے کی آفر ہوئی تھی، تاہم انھوں نے اسے مسترد کردیا۔

بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے انکشاف کیا کہ انھیں یش راج فلمز کی رومانوی فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کی پیشکش ہوئی تھی لیکن مادھوری ڈکشٹ کی وجہ سے انھوں نے اس آفر کو ٹھکرا دیا اور آج تک انھیں اس بات کا پچھتاوا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں منیشا نے بتایا کہ انھیں فلم میں نشا کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا کیونکہ وہ ساتھی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے خوفزدہ تھیں۔

انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے کیرئیر میں اس بات کا پچھتاوا ہے کہ میں نے یش چوپڑا کی فلم نہیں کی۔ مجھے مادھوری کے خلاف کردار ادا کرنا تھا اور میں اس سے ڈر گئی تھی اس لیے پروجیکٹ سے انکار کردیا۔

منیشا کوئرالہ نے بتایا کہ میں یش جی کے دفتر گئی اور ان سے کہا کہ سر، آپ کے فلم کی سولو ہیروئن بننا میرا خواب ہے۔ آپ مجھے مادھوری جی کے مخلاف کھڑا کر رہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں جب آپ کے پاس ایک مضبوط فلم میکر ہوتا ہے، اور آپ کو خود پر اعتماد ہوتا ہے، تو پھر ڈر کو کو پیچھے چھوڑ دینا چاہیے۔

آنجہانی فلمساز یش چوپڑا کی فلم ’دل سے پاگل ہے‘ بالی ووڈ کی بہترین رومانوی فلموں میں سے ایک ہے، جس میں بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ اور کرشمہ کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اس وقت منیشا کوئرالہ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے نیٹ فلکس کے لیے بنائی جانے والی فلم ’ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کا منتظر ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow