فلسطین کا پیرس اولمپکس میں اسرائیل ایتھلیٹس کی شرکت پر پابندی کا مطالبہ
غزہ پر جاری صہیونی ریاست کے وحشیانہ مظالم کے باعث فلسطین نے پیرس اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ پیرس اولمپکس کا میلہ سجنے میں صرف 5 روز باقی رہ گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں فرانس میں ہونے والے ایک مظاہرے کے شرکا نے پیرس اولمپکس کے منتظمین سے اسرائیلی […]
غزہ پر جاری صہیونی ریاست کے وحشیانہ مظالم کے باعث فلسطین نے پیرس اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
پیرس اولمپکس کا میلہ سجنے میں صرف 5 روز باقی رہ گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں فرانس میں ہونے والے ایک مظاہرے کے شرکا نے پیرس اولمپکس کے منتظمین سے اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد اب ایک آفیشل فورم سے بھی یہی مطالبہ سامنے آیا ہے۔
فلسطینی اولمپک کمیٹی نے پیرس اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق اس حوالے سے فلسطینی اولمپکس کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نادر جائوسی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو ایک ڈوزیئر بھیجا ہے۔
اس ڈوزیئر میں اسرائیلی ایتھلیٹس کو صہیونی فوج سے ملتے اور میزائلوں پر دستخط کرتے دکھایا گیا ہے جب کہ نادر جائوسی نے اسرائیل کو غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل و غارت گری کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا ہے۔
پیرس اولمپکس میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت روکنے کا مطالبہ
تاہم برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پی او سی کے زور دینے کے باوجود انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی لگانے کا امکان نہیں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟