فرانس کے مشہور فٹبالر پر چار سال کی پابندی عائد

فرانس کے مشہور فٹبالر پال پوگبا پر ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر چار سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی عدالت نے فرانس اور اطالوی کلب یوونٹس کے نامور مڈفیلڈر پال پوگبا کا کریئر خطرے میں پڑ گیا ان پر 4 سالہ پابندی عائد کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 2018ء […]

 0  1

فرانس کے مشہور فٹبالر پال پوگبا پر ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر چار سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی عدالت نے فرانس اور اطالوی کلب یوونٹس کے نامور مڈفیلڈر پال پوگبا کا کریئر خطرے میں پڑ گیا ان پر 4 سالہ پابندی عائد کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 2018ء کی فیفا ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے پال پوگبا کے خلاف ڈوپنگ پراسیکیوٹرز کی درخواست آئی تھی، ڈوپنگ مثبت آنے پر پابندی لگی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے مطابق ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے کی زیادہ سے زیادہ سزا فٹبال کی سرگرمیوں پر 4 سالہ پابندی ہے، فرانس کے بین الاقوامی فٹبالر پر اگست 2027ء تک فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے طابق فٹبالر پر جب پابندی ختم ہوگی تب ان کی عمر 34 سال ہوگی جوکہ ایک فٹ بال کے کھلاڑی میں ایک ایسی عمر سمجھی جاتی ہے جب کھلاڑی کا کریئر اختتام پر ہوتا ہے۔

فرانسیسی فٹبالر نے سزا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سزا کے خلاف لوزان میں کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل کریں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow