فخر زمان کپتان کیوں نہیں بن سکتے، کیا وہ پرفارمر نہیں؟
قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کپتانی کے لیے فخر زمان کی حمایت کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ کپ وننگ کپتان یونس خان نے کہا کہ فخر زمان ٹیم کے کپتان کیوں نہیں بن سکتے کیا وہ ایک پرفارم نہیں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 50 اوور کے […]
قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کپتانی کے لیے فخر زمان کی حمایت کردی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ کپ وننگ کپتان یونس خان نے کہا کہ فخر زمان ٹیم کے کپتان کیوں نہیں بن سکتے کیا وہ ایک پرفارم نہیں ہیں؟
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 50 اوور کے ورلڈ کپ میں فخر نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی؟ وہ کون کھلاڑی ہے جس نے ہمیں امید دلائی؟
سابق کپتان نے کہا کہ فخر زمان نے 2023 کے ورلڈ کپ کا شاندار آغاز کیا، بھارت میں کارکردگی خراب رہی لیکن فخر کی بیٹنگ نے رخ بدل دیا لیکن ٹورنامنٹ میں پاکستان کو آگے جانے میں بہت دیر ہوچکی تھی۔
یونس خان نے کہا کہ وہ کونسا کھلاڑی ہے جو اپنی ابتدائی جگہ چھوڑ کر چار، پانچ یا چھ نمبر پر بیٹنگ کررہا ہے، اپنی جگہ کون قربان کررہا ہے، تو پھر آپ فخر زمان کو کپتان کیوں نہیں بناسکتے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟