عمر شہزاد نے ڈرامہ انڈسٹری کو ’روتو‘ قرار دے دیا
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد نے ڈرامہ انڈسٹری کو روتو قرار دے دیا۔ اے آر وائی نیوز کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکار عمر شہزاد نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے ’معصومانہ کھیل‘ میں سوالات کے جوابات دیے۔ عمر شہزاد نے کہا پاکستانی فلم انڈسٹری آگے بڑھ رہی […]
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد نے ڈرامہ انڈسٹری کو روتو قرار دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکار عمر شہزاد نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے ’معصومانہ کھیل‘ میں سوالات کے جوابات دیے۔
عمر شہزاد نے کہا پاکستانی فلم انڈسٹری آگے بڑھ رہی ہے جبکہ ڈرامہ انڈسٹری روتو ہے ہمارے ڈراموں میں رونا دھونا بہت زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایوارڈ شو میں سب پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ پاکستان کے فیشن شوز میں لائم لائٹ ابھی بھی اپنی جگہ پر بھی ہے۔
عمر شہزاد نے کہا کہ اداکار ہونا اچھی بات ہے جبکہ ماڈلنگ کو لوگ زیادہ سیریس نہیں لیتے ہیں، اگر آگے بڑھنا ہے تو اپنے اوپر یقین رکھنا ضروری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میں غصے والا دکھتا ہوں لیکن ایسا ہے نہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟