عماد وسیم کی پلیئنگ الیون میں جگہ کیوں نہ بن سکی؟
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں آل راؤنڈر عماد وسیم کو فائنل الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا اور تین کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا گیا۔ راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا اور صرف دو گیندوں کھیل ہوسکا جس […]
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں آل راؤنڈر عماد وسیم کو فائنل الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا اور تین کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا گیا۔
راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا اور صرف دو گیندوں کھیل ہوسکا جس میں شاہین آفریدی نے رابنسن کی وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان، عرفان خان نیازی اور ابرار احمد نے ڈیبیو کیا جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کی چار سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی۔
تاہم اسپورٹس تجزیہ کار شاہد ہاشمی کا کہنا ہے کہ تین کھلاڑیوں کا ڈیبیو کروانا بڑا فیصلہ تھا ہوسکتا ہے کہ دو میچز میں عماد وسیم مزید نہ کھیلیں اور اس کے بعد کے میچز میں انہیں موقع دیا جائے گا۔
دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ شاداب خان کی جگہ عماد کو منتخب کیا جانا چاہیے تھا، اتنا شور مچا کر محمد عامر اور عماد وسیم کو ٹیم میں لایا گیا تو انہیں موقع دیں تاکہ اپنی فارم بحال کرسکیں۔
اسی طرح سابق کرکٹر و چیف سلیکٹر محسن خان نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم اور محمد عامر کو میگا ایونٹس سے قبل زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کرنا چاہیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟