عرفان خان کی شاندار فیلڈنگ کی ویڈیو دیکھیں

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عرفان خان کی شاندار فیلڈنگ اور کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔  تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، […]

 0  0

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عرفان خان کی شاندار فیلڈنگ اور کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

 تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، جب کہ میزبان ٹیم نے ہدف 33.3 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، مچل اسٹارک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے صائم ایوب 1 رن اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر مچیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم اور ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بنے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جب کہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تاہم قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عرفان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے تین شاندار کیچ لیے اور شاندار فیلڈںگ بھی کی۔

عرفان خان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن انہوں نے فیلڈنگ کرتے ہوئے جیک فریسر، مارنس لبوشین، جوش انگلس کے کیچ تھامے اور یقینی چھکا بھی بچایا۔

کمنٹیٹرز نے بھی نوجوان کھلاڑی کی تعریف کی جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی عرفان خان کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow