عدنان شاہ ٹیپو نے اداکاراؤں کو میسج بھیجنے والے کرکٹرز کو اہم مشورہ دیدیا

پاکستان کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پر میسج بھیجنے والے کرکٹرز کو اہم مشورہ دیدیا۔ حال ہی میں پاکستان کے اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے بطور مہمان ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ اداکار سے اس […]

 0  4
عدنان شاہ ٹیپو نے اداکاراؤں کو میسج بھیجنے والے کرکٹرز کو اہم مشورہ دیدیا

پاکستان کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پر میسج بھیجنے والے کرکٹرز کو اہم مشورہ دیدیا۔

حال ہی میں پاکستان کے اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے بطور مہمان ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اداکار سے اس شو کے دوران کرکٹرز کے اداکاراؤں کو میسج کرنے کے بارے میں ایک سوال پوچھا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ جب انسان کو شہرت ملتی ہے تو اسے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا لازمی ہے۔

’نوال سعید کو کرکٹرز کے میسجز سے متعلق خاموش رہنا چاہیے تھا‘

میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو بھی میسج آتے ہیں؟ جس پر اداکار نے کہا کہ اداکار ہوں اور مجھے بھی بہت سارے میسج آتے ہیں لیکن سب میسجز کا جواب دینا لازمی نہیں ہوتا۔

عدنان شاہ ٹیپو نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے اور انسان کو کسی بھی طرح نقصان پہنچایا جا سکتا ہے اس لیے سب کو ہی محتاط رہنا چاہیے اور اس طرح کی چیزوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔

ضروری نہیں میسجز کرنے والا کرکٹر غیرشادی شدہ ہو، نوال سعید

اُنہوں نے مزید کہا کہ چاہے کرکٹر ہوں یا اداکار، لوگ اُنہیں صرف ان کی کارکردگی کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اور اسی لیے میسجز کرتے ہیں اس لیے صورتحال کو اسی نظریے سے دیکھیں ورنہ جو شہرت اللّٰہ نے دی ہے وہ چھن بھی سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے اداکارؤں کو میسج کرنے کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبریں گردش تھیں اور ان خبروں میں شعیب ملک سمیت کئی کرکٹرز کے نام بھی سامنے آئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow