عبدالقادر پٹیل کا قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دلچسپ مشورہ
اسلام آباد : پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دلچسپ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خلاف سازش ہونے کا دعویٰ کر دے ایک خط لہرائے اور پھر کہہ دے خط گم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں […]
اسلام آباد : پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دلچسپ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خلاف سازش ہونے کا دعویٰ کر دے ایک خط لہرائے اور پھر کہہ دے خط گم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔
رکن پیپلز پارٹی نے کہا کہ میری بات کو سنجیدہ نہ لیاجائے مذاق کر رہا ہوں ، بابر اعظم کو مشورہ ہے وہ اپنے خلاف سازش ہونے کا دعویٰ کر دے، وہ ایک خط لہرائے اور پھر کہہ دے خط گم ہوگیا ہے جان چھوٹ جائے گی۔
اس دوران سنی اتحاد کونسل کے رکن جمشید دستی کی جانب ے شور پر پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ چپ کر جائیں آپ جگہ جگہ سے ہوکر آئے ہیں۔
رکن پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےتو دیکھ لیا کہ ہماری تباہی کا ذمہ دار کون ہے، 4سال تک آپ کو برداشت کیا گیا، ملک معاشی دلدل میں ہےتواسکا بہت بڑاحصہ آپکی طرف جاتا ہے، صرف 76فیصدقرضہ آپ کی وجہ سے4سالوں میں بڑھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیوں بھول جاتےہیں ایک سابق وزیراعظم سرکاری ٹی وی سے چپک گیا تھا، ایک ایک وزیر کے ساتھ 20،20 گاڑیاں ہوتی تھیں جو کہتا تھا سائیکل پر آؤ، صرف 18 لاکھ آپ کو گائے بھینسیں بیچ کر ملے 35 لاکھ کاآپ نے مشاعرہ کروا دیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟