عامر خان کے بیٹے جنید کی نئی فلم میں ’نوجوان نسل‘ کے لیے کیا خاص ہے؟

بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور اچھوتے موضوعات پر مبنی کردار ادا کررہے ہیں۔ جنید خان کی اگلی فلم ’لویاپا‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے جسے نوجوان نسل ’جین زی‘ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بنایا گیا ہے، کامیڈی اور ڈراما سے […]

 0  0
عامر خان کے بیٹے جنید کی نئی فلم  میں ’نوجوان نسل‘ کے لیے کیا خاص ہے؟

بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور اچھوتے موضوعات پر مبنی کردار ادا کررہے ہیں۔

جنید خان کی اگلی فلم ’لویاپا‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے جسے نوجوان نسل ’جین زی‘ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بنایا گیا ہے، کامیڈی اور ڈراما سے بھرپور اس فلم میں موبائل کے استعمال اور سے آپس کے تعلقات میں خرابی کو بھی فلمایا گیا ہے۔

سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور بھی اس فلم میں جنید کے مقابل مرکزی کردار میں موجود ہیں، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ادویت چندن نے انجام دیے ہیں۔

’لویاپا‘ میں نئی نسل کے رومانوی تعلقات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے، مرکزی کردار جو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ان کے موبائل آپس میں بدل جاتے ہیں اور پھر دنوں کو ایک دوسرے کی کافی خامیاں پتا چلتی ہیں۔

فلم میں جنید اور خوش کے موبائل کی تبدیلی کے بعد وہ دنوں ایک دوسرے کے راز جان جاتے ہیں اور پھر ان میں آپس میں کافی بحث و مباحثہ ہوتا ہے۔

جنید خان اور خوشی کپور ہی اس فلم کو لے کر کافی پُرجوش ہیں جبکہ جنید کے والد عام خان نے اعلان کیا ہے کہ اس کی کامیابی کی خوشی کے طور پر وہ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں گے۔

تفریح سے بھرپور ٹریلر کے ذریعہ فلم سازوں نے نئی نسل کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے، فلم کے ٹائٹل ٹریک کی ریلیز کے بعد شائقین فلم کے لیے زیادہ پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow