عالیہ ریاض اور علی یونس کی شادی، ویڈیو سامنے آگئی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس 13اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، تاہم اب جوڑے کی شادی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کی شادی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی تھی، جس میں […]

 0  9
عالیہ ریاض اور علی یونس کی شادی، ویڈیو سامنے آگئی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس 13اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، تاہم اب جوڑے کی شادی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کی شادی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی تھی، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سمیت سابق کرکٹرز شریک ہوئے تھے۔

نکاح کی تقریب لاہور کے مقامی فارم ہاؤس میں منعقدکی گئی تھی،سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ دولہا نے سفید قمیض شلوار پر آف وائٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو شادی کی مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

شادی کی تقریب میں سیلکٹر وہاب ریاض، سابق کرکٹرز انضمام الحق،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، مصباح الحق،کامران اکمل، عمر اکمل، عبدالرزاق، عمران نذیر،محمد یوسف، مشتاق احمد، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی شریک ہوئے۔

شرکاء کی جانب سے دلہا دلہن کو نکاح کی مبارک باد دی گئی اور زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow