عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ کس کی ہمشکل ہے؟

پاکستان کے مشہور زمانہ گلوکار عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ کو بھارتی اداکار رنبیر اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور کی ہمشکل قرار دے دیا گیا۔ عاطف اسلم نے 23 مارچ کو اپنی ننھی پری حلیمہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس […]

 0  2
عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ کس کی ہمشکل ہے؟

پاکستان کے مشہور زمانہ گلوکار عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ کو بھارتی اداکار رنبیر اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور کی ہمشکل قرار دے دیا گیا۔

عاطف اسلم نے 23 مارچ کو اپنی ننھی پری حلیمہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بیٹی کا چہرہ پہلی مرتبہ مداحوں کو دکھایا۔

واضح رہے کہ سال 2012 میں عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے عبدالاحد، آریان اسلم اور ایک بیٹی حلیمہ ہے۔

عاطف اسلم کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں شامل ایک تصویر میں عاطف حلیمہ کو ہوا میں اچھال رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں حلیمہ صوفے پر کھڑی کیمرے کو دیکھ رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد مذکورہ تصویر کو دیکھ کرایک ہی خیال کا اظہار کرتی نظر آرہی ہے کہ حلیمہ ہو بہ ہو بالی وڈ اسٹار کڈ راہا کپور لگ رہی ہیں۔

مودی سرکار نے کنگنا رناوت کو خوشخبری سنادی

عاطف اسلم کے پوسٹ کا کمنٹ سیکشن، اس ایک تبصرے سے بھر گیا ہے اور ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اس حوالے سے بات کی جارہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow