ظہیر اقبال نے شادی پر سوناکشی سنہا کو مہنگی ترین کار تحفے میں دی
بالی ووڈ کی دبنگ گرل سناکشی سنہا کو ان کے شوہر ظہیر اقبال شادی پر مہنگی ترین کار کا تفحہ دیا ہے جس کی تصویر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہیر نے سوناکشی سنہا کو 2 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی ایک سفید لگژری بی ایم ڈبلیو آئی سیون الیکٹرک سیڈان تحفے […]
بالی ووڈ کی دبنگ گرل سناکشی سنہا کو ان کے شوہر ظہیر اقبال شادی پر مہنگی ترین کار کا تفحہ دیا ہے جس کی تصویر سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہیر نے سوناکشی سنہا کو 2 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی ایک سفید لگژری بی ایم ڈبلیو آئی سیون الیکٹرک سیڈان تحفے میں دی ہے۔ یہ آئی سیون بی ایم ڈبلیو کار536 ہارس پاور پر مشتمل اور اس کی ڈرائیونگ رینج 318 میل تک ہے۔
یہ BMW i7 ایک جدید ترین الیکٹرک گاڑی ہے جو اپنی لگژری اور پائیداری کے لیے مشہور ہے۔ یہ جوڑے کے پاس موجود عمدہ گاڑیوں کے بیڑے میں ایک اور خوبصورت اضافہ ہے۔
خیال رہے کہ بالی وڈ کی صفِ اوّل کی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی۔ تقریب کے فوراً بعد انہوں نے ایک ساتھ انسٹاگرام پر یادگار لمحات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
خوشی کے موقع پر نوبیاہتے جوڑے نے منفی تبصرے اور تنقید سے بچنے کیلیے انسٹاگرام پوسٹ کا کمنٹ سیشن بند کردیا تھا۔ جوڑا نے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اپنے دوستوں کیلیے بھی تقریب کا اہتمام کیا۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر مشترکہ بیان میں لکھا تھا کہ 23 جون 2017 کو ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں پیار دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟