طلاق کے بعد نتاشا کی تصویر پر ہاردک پانڈیا کا کمنٹ وائرل
بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے طلاق کے بعد اپنی سابق اہلیہ نتاشا کی تصویر پر کمنٹ کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ نے ہاردک سے علیحدگی کے بعد اپنے آبائی علاقے سربیا کا رخ کیا تھا، انھوں نے اپنے قیام کی ویڈیوز و تصاویر […]
بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے طلاق کے بعد اپنی سابق اہلیہ نتاشا کی تصویر پر کمنٹ کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔
سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ نے ہاردک سے علیحدگی کے بعد اپنے آبائی علاقے سربیا کا رخ کیا تھا، انھوں نے اپنے قیام کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں انھیں اپنے بیٹے کے ساتھ شاپنگ کرتے اور پرلطف لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم، جس چیز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی وہ تصویر پر ہاردک پانڈیا کا کمنٹس تھا، انھوں نے اپنے بیٹے اور سابقہ بیوی کی تصویر پر تبصرہ کیا۔
نتاشا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر جیسے ہی پوسٹ شیئر کی اس کے تھوڑی دیر بعد ہاردک نے دو مختلف کمنٹس کیے جن میں انھوں نے ایموجیز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
ہاردک نے پہلے کمنٹ میں آنکھ اور دل کی ایموجی شیئر کی اور ساتھ ہی سپر سائن بھی بنایا جس کا مطلب یہ تھا کہ تصویر بہت زبردست ہے، جبکہ دوسرے کمنٹ میں کرکٹر نے ایک سرخ دل کا ایموجو پوسٹ کیا۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور اور نتاشا اسٹینکوویچ نے گزشتہ دنوں اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی جبکہ اہلیہ نتاشا نے اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔
ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے 18 جولائی کو اپنے بیانات کے ذریعے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے دوستانہ طریقے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔
ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟