طلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض شوہر کی بدلہ لینے کیلیے خوفناک حرکت

میاں بیوی کا رشتہ طلاق پر ختم ہونا تکلیف دہ ہوتا ہے تاہم اسی نوعیت کے ایک واقعے میں شوہر نے طلاق لینے والی اہلیہ سے بدلہ لینے کے لیے خوفناک قدم اٹھا لیا۔ ایک شخص نے کئی سالوں پر محیط ازدواجی رشتہ ٹوٹنے پر بیوی پر اتنا غصہ ہوا کہ اس سے بدلہ لینے […]

 0  2
طلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض شوہر کی بدلہ لینے کیلیے خوفناک حرکت

میاں بیوی کا رشتہ طلاق پر ختم ہونا تکلیف دہ ہوتا ہے تاہم اسی نوعیت کے ایک واقعے میں شوہر نے طلاق لینے والی اہلیہ سے بدلہ لینے کے لیے خوفناک قدم اٹھا لیا۔

ایک شخص نے کئی سالوں پر محیط ازدواجی رشتہ ٹوٹنے پر بیوی پر اتنا غصہ ہوا کہ اس سے بدلہ لینے کے لیے گھر کو ہی آگ لگا دی۔

یہ انوکھا واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں گالف کھیلنے والے ایک پیشہ ور کروڑ پتی کھلاڑی فرانسس میک گرک نے بیوی کے طلاق حاصل کرنے پر اپنے قیمتی گھر کو صرف اس لیے جلا ڈالا کہ اس سے علیحگی اختیار کرنے والی سابقہ بیوی یہ گھر نہ حاصل کر سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین بچوں کا باپ فرانسس اپنے 1.4 ملین لاگت والے بیش قیمت گھر میں اس وقت داخل ہوئے جب گھر بالکل خالی تھا اور اس نے خود کو گھر کے اندر بند کر کے بیوی کو میسج کیا کہ وہ اس گھر کو آگ لگانے والا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے آگ لگائی ہی تھی کہ پڑوسیوں نے ایمرجنسی کال کر کے فائر بریگیڈ کو بلوا لیا جس کے نتیجے میں گھر کو زیادہ نقصان نہ پہنچا۔

فائر فائٹر اہلکار کے مطابق جب وہ جلتے ہوئے گھر تک پہنچے تو انہوں نے فرانسس میک گورک کو گھر سے باہر غصے سے عجیب و غریب حرکت کرتے ہوئے پایا اور اس نے اپنے زخموں کے علاج سے بھی انکار کر دیا۔

اہلکار نے بتایا کہ فرانسس نے بتایا کہ اس نے گھر کو اس لیے آگ لگائی تاکہ اس کی محنت کی کمائی سے بنایا گیا یہ گھر اس کی بے وفا بیوی کے پاس چلا جائے۔

دوسری جانب پولیس نے یہ انتہائی قدم اٹھانے پر فرانسس کو گرفتار کر لیا اور عدالت نے اسے دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

با اثر نے غریب کاشتکار کی بے زبان گدھی پر گولیاں برسا دیں

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow