ضرورت سے زیادہ محبت مل جائے تو لوگوں کا۔۔۔۔۔محسن عباس نے کیا کہا؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے کہا ہے کہ وہ اب بھی کچھ لوگوں کی وجہ سے محبت پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار و اداکار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی […]
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے کہا ہے کہ وہ اب بھی کچھ لوگوں کی وجہ سے محبت پر یقین رکھتے ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار و اداکار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔
اداکار نے کہا کہ مجھے آج بھی محبت پر کامل یقین ہے کیوں میں نے اپنے آپ کو محبت کرتے دیکھا ہے، کسی سے محبت کرنا مجھے وراثت میں ملی ہے کیوںکہ مجھے ہمیشہ میری فیملی سے بہت پیار ملا ہے۔
محسن عباس حیدر نے کہا کہ میری والدہ، بہنیں اور خالہ نے میرا خیال رکھ کر مجھے سکھایا کہ محبت کس طرح کرتے ہیں، اور میری بھی اسی شدت کے ساتھ لوگوں کا خیال رکھتا ہوں۔
اداکار نے کہا کہ آج کے دور میں پہلی جیسی محبت نہیں ملتی، ضرورت سے زیادہ محبت ملنے پر بھی لوگوں کا دم گھٹنے لگتا ہے، اور میں نے لوگوں کا دم گھٹتے ہوئے دیکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ابھی سنگل ہیں لیکن وہ اب مووف آن کر چکے ہیں اور وہ ماضی کے تلخ تجربات کو پیچھے چھوڑ کر اپنی زندگی میں ایک بار پھر محبت کی تلاش کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ محسن عباس شوبز انڈسٹری میں بطور اداکار اور میزبان مقبول ہیں، برسوں پہلے انکی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے محسن پر تشدد اور بے وفائی کا الزام لگایا تھا۔
جس کے بعد فاطمہ سہیل نے خلع کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی ڈگری جاری کردی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟