صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم میں موقع نہ ملنے پر بول پڑے

قومی ٹیم میں موقع نہ ملنے پر صاحبزادہ فرحان بھی بول پڑے. ڈومیسٹک میچ میں عمدہ کارکردگی کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میں بھی پاکستانی ہوں میرا بھی اپنے نمبر پر کھیلنے کا حق بنتا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کےٹاپ پرفارمر صاحبزادہ فرحان نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا ڈومیسٹک میں مسلسل […]

 0  3
صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم میں موقع نہ ملنے پر بول پڑے

قومی ٹیم میں موقع نہ ملنے پر صاحبزادہ فرحان بھی بول پڑے.

ڈومیسٹک میچ میں عمدہ کارکردگی کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میں بھی پاکستانی ہوں میرا بھی اپنے نمبر پر کھیلنے کا حق بنتا ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ کےٹاپ پرفارمر صاحبزادہ فرحان نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا ڈومیسٹک میں مسلسل پرفارم کیا لیکن باقی کھلاڑیوں کی طرح موقع نہیں ملا۔

صاحبزادہ فرحان دورہ آسٹریلیا میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

پاکستان شاہینز کا شیڈول (ڈارون میں تمام میچز):

19-22 جولائی – چار روزہ بمقابلہ بنگلہ دیش اے

26-29 جولائی – چار روزہ بمقابلہ بنگلہ دیش اے

بنگلا دیش نے ڈارون میں پاکستان شاہینز کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔

ٹیسٹ اوپنر محمود الحسن چار روزہ اسکواڈ کی کپتانی کریں گے جن کا مڈل آرڈر میں بلے باز شہادت حسین ساتھ دیں گے۔ ایک اور ٹیسٹ اوپنر شادمان اسلام کو بھی طویل فارمیٹ کے میچوں کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ دورہ 13 جولائی کو شروع ہوگا ہے اور شمالی علاقہ جات کی T20 سیریز میں شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا جس میں پاکستان شاہینز اور بگ بیش لیگ کی نمایاں ٹیمیں شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow