شہری نے 10 سال بعد کومہ سے باہر آتے ہی کس کا شکریہ ادا کیا؟
چین میں شہری 10 سال بعد کومہ سے باہر آیا اور اس نے اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ انہوئی سے تعلق رکھنے والی سن ہونگشیا نے شوہر کی بیماری سے ہار ماننے سے انکار کردیا جو 2014 میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد […]
چین میں شہری 10 سال بعد کومہ سے باہر آیا اور اس نے اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ انہوئی سے تعلق رکھنے والی سن ہونگشیا نے شوہر کی بیماری سے ہار ماننے سے انکار کردیا جو 2014 میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد کومہ میں چلا گیا تھا اسے ہمیشہ یقین تھا کہ اس کا شوہر اس صدمے سے نکل آئے گا۔
خاتون کی برسوں کی محبت اور دیکھ بھال نے انہیں صحت یاب ہونے میں مدد دی۔
ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ ہونگشیا، شوہر کے پاس بیٹھی ہیں جو ان کے ساتھ موجود ہیں اور ان کے چہرے پر آنسو چھلک پڑے جب ان کی بیوی ان کی بیماری سے متعلق بتاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ صدمے سے گزری تھیں جب ان کے شوہر کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ کومے میں چلے گئے، ان دو بچوں کی سوچ نے انہیں مضبوط رہنے اور امید نہ ہارنے کی ترغیب دی۔
ہونگشیا نے بتایا کہ شوہر کی بیماری دس سال تک رہی لیکن میری لگن میں کبھی بھی کمی نہیں آئی۔
84 سالہ شوہر نے بھی اہلیہ کی قربانیوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوئی بھی میری اہلیہ کے ساتھ موازنا نہیں کرسکتا۔
سوشل میڈیا پر صارف بھی خاتون کی تعریف کررہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ یہی سچی محبت ہے، دوسرے نے لکھا کہ اس نے فرشتے سے شادی کی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟