شہریار منور نے حبا بخاری سے متعلق کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار شہریار منور نے ساتھی اداکارہ حبا بخاری کو ریٹنگ کوئین قرار دے دیا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’رد‘ میں اداکار شہریار منور اور حبا بخاری مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، دیگر اداکاروں میں ارسلان نصیر، محمد احمد، دانیہ انور، نعمان اعجاز، نادیہ افگن، اسما عباس، پارس مسرور، […]

 0  4
شہریار منور نے حبا بخاری سے متعلق کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار شہریار منور نے ساتھی اداکارہ حبا بخاری کو ریٹنگ کوئین قرار دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’رد‘ میں اداکار شہریار منور اور حبا بخاری مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، دیگر اداکاروں میں ارسلان نصیر، محمد احمد، دانیہ انور، نعمان اعجاز، نادیہ افگن، اسما عباس، پارس مسرور، عصمت زیدی ودیگر شامل ہیں۔

رد کے ڈائریکٹر احمد بھٹی ہیں جنہوں نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے ہیں، جبکہ اس کی کہانی صنم زریاب نے لکھی ہے۔

حال ہی میں اداکار شہریار منور نے ساتھی اداکارہ حبا بخاری کے ہمراہ انٹرویو دیا اور اداکارہ کے ساتھ اپنی دوستی سے متعلق بتایا۔

شہریار منور نے کہا کہ یہ ایک الگ بات ہے کہ حبا بخاری شوٹنگ کے لیے تاریخیں بہت دیر سے دیتی ہیں مگر وہ مصروف ترین اور ریٹنگ کوئین ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حبا بخاری سیٹ پر زیادہ گھلتی ملتی نہیں ہیں اور اپنے موبائل فون کے ساتھ مصروف رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ شہریار منور اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ہمراہ مایا علی شامل تھیں۔

حبا بخاری بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، یشما گل، عثمان پیرزادہ ودیگر شامل تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow