’شکریہ میری جان‘ ماہین صدیقی نے شہریار منور کی سالگرہ خاص بنادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اپنی ممکنہ منگیتر و اداکارہ ماہین صدیقی کو ’جان‘ کہہ کر مخاطب کردیا۔ پاکستانی اداکار شہریار منور آج اپنی 36 ویں سالگرہ منارہے ہیں، گزشتہ روز ماہین صدیقی نے شہریار منور کی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا۔ شہریار منور نے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی […]

 0  2

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اپنی ممکنہ منگیتر و اداکارہ ماہین صدیقی کو ’جان‘ کہہ کر مخاطب کردیا۔

پاکستانی اداکار شہریار منور آج اپنی 36 ویں سالگرہ منارہے ہیں، گزشتہ روز ماہین صدیقی نے شہریار منور کی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا۔

شہریار منور نے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی یادگار تصویر بھی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی جس میں ان کے برابر میں ماہین صدیقی کو کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پیچھے ہدایتکار عاصم رضا کھڑے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

تصویر کے ساتھ اداکار شہریار منور نے لکھا کہ ’رات کے 12 بجے سرپرائز، سب کا شکریہ اسے خاص بنانے کیلئے‘۔

اس کے علاوہ ماہین صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہریار منور کیلئے خاص برتھ ڈے وش بھی کی جس کا جواب دیتے ہوئے شہریار منور نے ’شکریہ میری جان‘ لکھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریار منور اور ماہین صدیقی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور جلد ہی دونوں شادی بھی کرنے والے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

حال ہی میں ایک شو کے دوران شہریار منور اور ماہین کے رشتے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر اداکار نے کہا کہ ’وہ بہت خوش ہیں اور وہ خدا کے بھی شکر گزار ہیں جب کہ ان کے اہل خانہ بھی خوش ہیں‘ اور اس کے ساتھ انہوں نے مداحوں سے اپنے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

دریں اثنا شہریار منور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کی سیریل ‘رد’ میں سالار کے کردار میں خوب پذیرائی حاصل کی۔ ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں حبا بخاری، ارسلان نصیر، نعمان اعجاز، نادیہ افگن، اسماء عباس اور سید محمد احمد کے علاوہ دانیہ انور، عدنان جعفر، یامینہ پیرزادہ اور پارس مسرور شامل تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow