شاہ رخ خان کے نام سے سونے کا سکہ جاری

ممبئی : بالی ووڈ فلموں کے نے تاج بادشاہ کنگ خان شاہ رخ کو اب تک دنیا کے متعدد ممالک کی جانب سے بڑے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، اب کنگ خان کو پیرس نے بھی ایسے اعزاز سے نواز دیا […]

 0  2
شاہ رخ خان کے نام سے سونے کا سکہ جاری

ممبئی : بالی ووڈ فلموں کے نے تاج بادشاہ کنگ خان شاہ رخ کو اب تک دنیا کے متعدد ممالک کی جانب سے بڑے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، اب کنگ خان کو پیرس نے بھی ایسے اعزاز سے نواز دیا جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

شاہ رخ

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس کے مشہور گریون میوزیم نے شاہ رخ خان کے نام کا سکہ جاری کیا ہے جس پر اداکار کی تصویر کے ساتھ ان کا نام بھی درج کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا کے ایک فین پیچ اکاؤنٹ سے سونے کے سکے کی یہ تصویر سامنے آئی اور دعویٰ کیا گیا کہ کنگ خان بالی وڈ کی واحد شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ انڈسٹری کے پہلے اداکار بن گئے ہیں جن کے نام سے سونے کے سکے بنائے گئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow