شاہ رخ خان کو کس نام کا صحیح تلفظ ادا کرنے میں مشکل، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ استار شاہ رخ خان کی ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ کرنے میں مشکل پیش آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ دنوں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے سوئٹزر لینڈ میں ’انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی جہاں اُنہیں فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے ’پاردو […]
بالی ووڈ استار شاہ رخ خان کی ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ کرنے میں مشکل پیش آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ دنوں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے سوئٹزر لینڈ میں ’انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی جہاں اُنہیں فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے ’پاردو ایلا کوریرا آسکونا لوکارنو ٹورازم‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس فیسٹیول کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاہ رخ خان کو ایوارڈ وصول کرتےے ہوئے دیکھا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان ایوارڈ کو وصول کرنے کے بعد اپنی تقریر کے دوران ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ کرنے میں مشکل پیش آنے پر تقریب کی میزبان سے صحیح تلفظ سیکھتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے میزبان سے ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ پوچھنے کے بعد دہرایا اور وہاں موجود لوکارنو فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر جیونا اے نزارو سے ہنستے ہوئے کہا کہ اگلی بار اگر آپ مجھے ایوارڈ دیں تو اس کوئی مختصر اور آسان سا نام رکھیے گا۔
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی میزبان سے صحیح تلفظ سیکھنے کی کوشش وڈیو سوشل میدیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، ایوارڈ وصول کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ 77 واں لوکارنو فلم فیسٹیول 17 اگست تک جاری رہے گا جس میں 225 فلمیں دکھائی جائیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟