شاہد آفریدی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سفیر مقرر
پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ایمبسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر وسابق کپتان شاہد خان آفریدی کو یکم جون سے شروع ہونے والے آئی سی سی […]
پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ایمبسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر وسابق کپتان شاہد خان آفریدی کو یکم جون سے شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ، سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل، عالمی ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو بھی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے سفیر مقرر کیا جا چکا ہے۔
شاہد آفریدی نے خود کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا سفیر مقرر ہونے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ میں پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی رہا تھا۔
سابق کپتان نے کہا کہ 2009 میں پاکستان نے ٹرافی جیتی جو میرے کیریئر کے قابل ذکر لمحات ہیں اور میں 9 جون کو نیویارک میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا دسواں ایڈیشن یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے۔
یکم جون کو میزبان امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی جو ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟