شان مسعود کی ٹیسٹ میچ میں 4 سال بعد سنچری، اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا
پاکستانی کپتان شان مسعود نے چار سال بعد ٹیسٹ میچ میں تین ہندسوں کی اننگ کھیلی اور ساتھ ہی ایک اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے میچ کے پہلے دن قومی کپتان شان مسعود نے شاندار سنچری […]
پاکستانی کپتان شان مسعود نے چار سال بعد ٹیسٹ میچ میں تین ہندسوں کی اننگ کھیلی اور ساتھ ہی ایک اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے میچ کے پہلے دن قومی کپتان شان مسعود نے شاندار سنچری اسکور کی اور یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں چار سال بعد تین ہندسوں کی اننگ ہے۔
شان مسعود اس وقت 130 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ یہ ان کی پانچویں ٹیسٹ سنچری ہے۔ انہوں نے 10 چوکے اور دو چھکے لگائے۔
یہ اتفاق ہے کہ انہوں نے چار سال قبل سنچری بھی انگلینڈ کے خلاف 2020 میں بنائی تھی۔
اس کے ساتھ ہی شان مسعود نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ان کے ٹیسٹ میچز میں 2 ہزار رنز مکمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل 36 ویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟