شان مسعود کا ستارہ گردش میں، کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
مسلسل ناکامیوں کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا ستارہ گردش میں آ گیا ہے اور انہیں قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے مسلسل چھٹے ٹیسٹ میں ناکامی کا منہ دیکھا ہے اور اس دوران کئی ایسی عبرت ناک شکستیں پائی ہیں کہ جس […]
مسلسل ناکامیوں کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا ستارہ گردش میں آ گیا ہے اور انہیں قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے مسلسل چھٹے ٹیسٹ میں ناکامی کا منہ دیکھا ہے اور اس دوران کئی ایسی عبرت ناک شکستیں پائی ہیں کہ جس نے کرکٹ کی تاریخ بدل ڈالی ہے۔
اس شرمناک کارکردگی کے بعد شان مسعود کا ستارا گردش میں آ گیا ہے اور ان کو انگلینڈ کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران یا سیریز کے بعد قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
پی سی بی نے ملتان ٹیسٹ کی شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو بھی کر دی ہے۔ اس کمیٹی کا آج شام اجلاس ہوگا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں اگلے ٹیسٹ میچوں کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی تبدیلی پر بھی غور کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شان مسعود کی جگہ متبال کپتان کے طور پر سعود شکیل، محمد رضوان یا سلمان علی آغا جیسے ممکنہ امیدواروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ شان مسعود کو 15 نومبر 2023 کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا، اور انہیں موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے اختتام تک ٹیم کی قیادت کرنی تھی۔
تاہم قومی ٹیم کو ان کی قیادت میں آسٹریلیا سے تین اور کمزور حریف سے ہوم گراؤنڈ پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانا پڑی اور اب انگلینڈ نے ابتدائی ٹیسٹ میں شکست دیکر ناکام ترین کپتان بنوا دیا ہے۔
وہ پاکستان کے واحد کپتان بن گئے ہیں، جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں ٹیم کی قیادت کی اور تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟