شان شاہد کی بیٹی کے ہمراہ ارشد ندیم سے ملاقات، تصویر وائرل
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے پیرس اولمپکس 2024 میں سونے کا تمغہ جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شان شاہد نے ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ اداکار کی بیٹی بہشت […]
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے پیرس اولمپکس 2024 میں سونے کا تمغہ جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شان شاہد نے ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ اداکار کی بیٹی بہشت بھی موجود ہے۔
شان شاہد کی بیٹی کے ہمراہ ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر کھیل کے کسی گراؤنڈ کی ہے، پوسٹ میں اداکار نے ارشد ندیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھائی! ہم سب کو آپ پر فخر ہے، میری بیٹی بہشت اور میں ہمارے چیمپئین کے ساتھ۔
پیرس اولمپکس میں ریکارڈ بنانے اور پاکستان کو پہلا انفرادی گولڈ میڈل جتوانے والے جیولن ہیرو ارشد ندیم کی ہر جگہ ستائش کی جا رہی ہے۔ ان کی وطن آمد پر ان کا شایان شان استقبال کیا گیا۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے نیزہ بازی مقابلے میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کرکے پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
ارشد ندیم نے نہ صرف اولمپک کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا بلکہ انفرادی حیثیت میں میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوایا جب کہ اس میڈل کے ساتھ ہی پاکستان کا 32 سالہ میڈل کا قحط بھی ختم ہوا۔
اس سے قبل 1992 اولمپکس میں ہاکی میں پاکستان نے آخری بار کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ 1984 کے اولمپکس میں پاکستان نے ہاکی میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟