شادی کے بعد خود اعتمادی کیسے آئی؟ ثناء حسین نے بتا دیا
کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثناء حسین نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بیرون ملک جاکر میری خود اعتمادی میں اضافہ ہوا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں اداکارہ ثناء حسین نے اپنی ذاتی زندگی میں پیش آنے والے حالات سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا، اس موقع پر […]
کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثناء حسین نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بیرون ملک جاکر میری خود اعتمادی میں اضافہ ہوا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں اداکارہ ثناء حسین نے اپنی ذاتی زندگی میں پیش آنے والے حالات سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا، اس موقع پر ان کی دونوں سگی بہنیں سونیا حسین اور صائمہ حسین بھی موجود تھیں۔
میزبان ندا یاسر کی جانب سے شعبہ اداکاری میں آنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے بتایا کہ مجھے اداکاری کا پہلے سے شوق تھا لیکن شادی جلدی ہوگئی اور میں بیرون ملک چلی گئی کافی عرصہ گزارا میرے دو بچے بھی ہیں۔
خود اعتمادی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں میں شادی کرکے ملک سے باہر جانے کے بعد ہی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ وہاں سارے کام خود کرنا پڑتے ہیں یہاں تو ساتھ دینے والے لوگ بہت ہوتے ہیں لیکن وہاں نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پھر والد صاحب کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ہم لوگ واپس پاکستان آگئے اور اب یہاں شعبہ اداکاری میں قدم رکھا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟