شادی کا انوکھا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں شادی کا انوکھا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں مہمانوں کو بلایا بھی جارہا ہے اور ساتھ بے عزتی بھی کی جارہی ہے۔ شادی کے دعوت نامے میں اہلخانہ کی جانب سے دولہا اور دلہن کا نام لکھوایا جاتا ہے یا پھر دلہن کے نام کی جگہ بیٹی کے والد […]

 0  0

بھارت میں شادی کا انوکھا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں مہمانوں کو بلایا بھی جارہا ہے اور ساتھ بے عزتی بھی کی جارہی ہے۔

شادی کے دعوت نامے میں اہلخانہ کی جانب سے دولہا اور دلہن کا نام لکھوایا جاتا ہے یا پھر دلہن کے نام کی جگہ بیٹی کے والد کا نام درج ہوتا ہے۔

کارڈ میں ’شرما جی کی لڑکی اور گوپال جی کا لڑکا‘ لکھا ہے۔

شادی کارڈ میں مزید لکھا ہے کہ آپ کی موجودگی کی ہماری شادی میں بہت ضروری ہے، آپ نہ آئے تو ہماری شادی کے کھانے کی برائی کون کرے گا۔‘

اس میں شرما جی کی لڑکی کے نیچے لکھا ہے کہ ’پڑھائی میں تیز۔‘ جبکہ گوپال جی کے لڑکے کے بارے میں ’بی ٹیک کرکے دکان سنبھالتا ہوں‘ درج ہے۔

شادی کا دن 5 جنوری 2025 تین پنڈتوں کے ذریعے منتخب کیا گیا بکہ اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ٹنکو کے امتحان بھی اسی دن ختم ہورہے ہیں۔‘

اس پوسٹ میں استقبالیہ کا دعوت نامہ بھی شامل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’شادی کا ہینگ اوور ابھی ختم نہیں ہوا، استقبال کا ڈرامہ دیکھنے ضرور آئیں۔‘

استقبالیہ کے کچھ رہنما اصول بھی بیان کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ براہ کرم اپنے بچوں کو کنٹرول کریں اتنا مہنگا اسٹیج ان کا کھیل کا میدان نہیں ہے، کھانا کھاکر جانا، پر ایک شخص کے ریٹ صرف 2000 روپے پلیٹ ہیں۔

کارڈ میں مہمانوں کے لیے "سخت ہدایات” جاری کی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے: "براہ کرم کوئی تحفہ نہیں، صرف گوگل پے یا نقد” کیونکہ جوڑے کو پہلے ہی "7 ڈنر سیٹ اور 20 فوٹو فریم” مل چکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow